المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسروق بن الأجدع، عن خباب باب: مسروق بن اجدع کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الضُّحَى، يُحَدِّثُ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَرَاهِمُ، فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ، لَا أَقْضِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ، فَقُلْتُ: لَا أَكْفُرُ بِمُحَمَّدٍ حَتَّى يُمِيتَكَ اللهُ ثُمَّ يَبْعَثَكَ، فَقَالَ: دَعْنِي حَتَّى أَمُوتَ ثُمَّ أُبْعَثَ فَيَصِيرَ لِي مَالٌ وَوَلَدٌ فَأَقْضِيَكَ، قَالَ: فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ " {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا} [مريم: ٧٧] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ "سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دورِ جاہلیت میں لوہار تھا، اور عاص بن وائل پر میرا کچھ قرض تھا، تو میں اس سے تقاضا کرنے گیا، اس نے کہا: میں تمہارا قرض ادا نہیں کروں گا جب تک تم محمد کا انکار نہ کرو۔ میں نے کہا: میں محمد کا انکار نہیں کروں گا یہاں تک کہ اللہ تمہیں موت دے پھر تمہیں دوبارہ اٹھائے۔ اس نے کہا: مجھے چھوڑو، جب میں مروں گا اور دوبارہ اٹھایا جاؤں گا تو میرے پاس مال اور اولاد ہوگی، تب میں تمہارا قرض ادا کر دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: تو یہ آیت نازل ہوئی: ”کیا تم نے اسے دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا: مجھے ضرور مال اور اولاد دی جائے گی“ [سورۃ مریم: 77] آخر تک۔