المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، عن خباب باب: اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم کے واسطے سے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3623
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعَ كَيَّاتٍ فِي بَطْنِهِ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ» .ترجمہ
سیدنا قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جبکہ انہوں نے اپنے پیٹ میں سات داغ لگوائے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی تمنا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں اس کی تمنا کرتا۔“