المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خباب بن الأرت بدري يكنى أبا عبد الله حليف بني زهرة بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر، ويقال: مولى بني زهرة اختلف في نسبه فمن نسبه إلى العرب زعم أنه من تميم بن مر بن طالحة بن إلياس بن مضر باب: سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابوعبداللہ، بنو زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر کے حلیف، اور بنو زہرہ کے مولیٰ بھی کہا جاتا ہے، ان کے نسب میں اختلاف ہے، جو انہیں عرب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ تمیم بن مر بن طالحہ بن الیاس بن مضر سے ہیں
حدیث نمبر: 3600
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ كُرْدُوسًا، يَقُولُ: «إِنَّ خَبَّابًا أَسْلَمَ سَادِسَ سِتَّةٍ كَانَ سُدُسَ الْإِسْلَامِ»ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کردوس کو یہ کہتے سنا: ”خباب رضی اللہ عنہ چھ میں سے چھٹے فرد کے طور پر مسلمان ہوئے، وہ اسلام کا چھٹا حصہ تھے۔“