المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خباب بن الأرت بدري يكنى أبا عبد الله حليف بني زهرة بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر، ويقال: مولى بني زهرة اختلف في نسبه فمن نسبه إلى العرب زعم أنه من تميم بن مر بن طالحة بن إلياس بن مضر باب: سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابوعبداللہ، بنو زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر کے حلیف، اور بنو زہرہ کے مولیٰ بھی کہا جاتا ہے، ان کے نسب میں اختلاف ہے، جو انہیں عرب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ تمیم بن مر بن طالحہ بن الیاس بن مضر سے ہیں
حدیث نمبر: 3601
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَعْدِي كَرِبَ، قَالَ: أَتَيْنَا عَبْدُ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ نَسْأَلُهُ، عَنْ طسم الشُّعَرَاءِ، قَالَ: «لَيْسَتْ مَعِي وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ مَنْ أَخَذَهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْكُمْ بِأَبِي عَبْدِ اللهِ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ»ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: …ہم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے سورۃ الشعراء کے حروف ”طسم“ کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”یہ میرے پاس نہیں، لیکن جس نے اسے رسول اللہ ﷺ سے لیا ہے اس کے پاس جاؤ، تم پر لازم ہے کہ ابوعبداللہ خباب بن ارت کے پاس جاؤ۔“