المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خباب بن الأرت بدري يكنى أبا عبد الله حليف بني زهرة بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر، ويقال: مولى بني زهرة اختلف في نسبه فمن نسبه إلى العرب زعم أنه من تميم بن مر بن طالحة بن إلياس بن مضر باب: سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابوعبداللہ، بنو زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر کے حلیف، اور بنو زہرہ کے مولیٰ بھی کہا جاتا ہے، ان کے نسب میں اختلاف ہے، جو انہیں عرب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ تمیم بن مر بن طالحہ بن الیاس بن مضر سے ہیں
حدیث نمبر: 3599
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: «كَانَ خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ شَهِدَ بَدْرًا يُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللهِ تُوُفِّيَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ مُنْصَرَفَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، مِنْ صِفِّينَ إِلَى الْكُوفَةِ وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ قُبِرَ بِالْكُوفَةِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ إِسْلَامُ خَبَّابٍ بِمَكَّةَ»ترجمہ
زہری بیان کرتے ہیں: ”سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بنو زہرہ کے مولیٰ تھے، بدر میں شریک ہوئے، ابوعبداللہ کنیت تھی، سینتیس ہجری میں انتقال ہوا جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ صفین سے کوفہ واپس آ رہے تھے، اور وہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے سب سے پہلے شخص تھے جنہیں کوفہ میں دفن کیا گیا، اور خباب رضی اللہ عنہ کا اسلام مکہ میں ہوا۔“