المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبان بن منقذ الأنصاري باب: سیدنا حبان بن منقذ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3561
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَيْوِيلَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ حَبَّانَ بْنِ مُنْقِذٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَجْعَلُ ثُلُثَ صَلَاتِي عَلَيْكَ؟، قَالَ: «نَعَمْ إِنْ شِئْتَ» ، قَالَ: الثُّلُثَيْنِ؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: فَصَلَاتِي كُلَّهَا؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَنْ يَكْفِيكَ اللهُ مَا أَهَمَّكَ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ»ترجمہ
سیدنا حبان بن منقذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی دعا کا ایک تہائی حصہ آپ پر درود کے لیے مخصوص کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اگر چاہو۔“ اس نے کہا: دو تہائی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: میری ساری دعا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تب اللہ تمہاری دنیا اور آخرت کے تمام اہم امور کے لیے تمہیں کافی ہو جائے گا۔“