المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حيان أبو عمران الأنصاري باب: سیدنا حیان، ابوعمران انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3560
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، قَالَا: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حَيَّانَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ، «فَنَهَاهُمْ أَنْ يُبَاعَ سَهْمٌ مِنْ مَغْنَمٍ حَتَّى يُقْسَمَ، وَأَنْ يُوطَأْنَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ، وَعَنِ الثَّمَرَةِ أَنْ تُبَاعَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، وَيُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ» زَادَ دُحَيْمٌ فِي حَدِيثِهِ: " وَأَحَلَّ لَهُمْ ثَلَاثَةَ أَشْيَاءَ كَانَ نَهَاهُمْ عَنْهَا: أَحَلَّ لَهُمْ لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ، وزِيَارَةَ الْقُبُورِ، وَالْأَوْعِيَةَ "ترجمہ
سیدنا حیان ابوعمران انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن خطبہ دیا، ”اور انہیں منع فرمایا کہ غنیمت کا کوئی حصہ تقسیم سے پہلے بیچا جائے، اور حاملہ لونڈیوں سے ہمبستری کی جائے یہاں تک کہ وہ وضع حمل کر لیں، اور پھل کو اس وقت تک بیچا جائے جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے اور اس پر آفت سے امن نہ ہو جائے۔“
دحیم نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: ”اور آپ ﷺ نے انہیں تین چیزیں حلال کر دیں جن سے آپ ﷺ نے پہلے منع کیا تھا: قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنا، قبروں کی زیارت، اور برتن استعمال کرنا حلال کر دیا۔“