حدیث نمبر: 3559
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي مَخْشِيُّ بْنُ حُجَيْرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟» ، قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ، قَالَ: «فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟» ، قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ، قَالَ: «فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟» ، قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ، قَالَ: «أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا كَشَهْرِكُمْ هَذَا كَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا، فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ»
ترجمہ

سیدنا حجیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! یہ کون سا شہر ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حرمت والا شہر۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حرمت والا مہینہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حرمت والا دن۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سن لو! تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری عزتیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت ہے، تمہارے اس مہینے کی طرح، تمہارے اس شہر کی حرمت کی طرح۔ پس جو حاضر ہے وہ غائب کو پہنچا دے، میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3559
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 34، حدیث 3572