المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حجر بن قيس وقد قيل هو حجر بن عنبس الكندي باب: سیدنا حجر بن قیس رضی اللہ عنہ، اور کہا جاتا ہے کہ وہ حجر بن عنبس کندی ہیں
حدیث نمبر: 3557
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ، عَنْ حُجْرِ بْنِ قَيْسٍ وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ، قَالَ: خَطَبَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَقَالَ: «هِي لَكَ عَلَى أَنْ تُحْسِنَ صُحْبَتَهَا»ترجمہ
سیدنا حجر بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور انہوں نے دورِ جاہلیت پایا تھا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا رشتہ مانگا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری ہیں، اس شرط پر کہ تم ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔“