المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن حذيم بن جمعة المالكي باب: سیدنا حنظلہ بن حذیم بن جمعہ مالکی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3488
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا ذَيَّالُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي، يَقُولُ: قَالَ أَبُوهُ حِذْيَمٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي ذُو بَنِينَ وَهَذَا أَصْغَرُ بَنِيَّ فَشَمِّتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ: «تَعَالَ يَا غُلَامُ» ، فَأَخَذَ بِيَدَيَّ وَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: «بَارَكَ اللهُ فِيهِ» ، قَالَ: فَرَأَيْتُ حَنْظَلَةَ يُؤْتَى بِالْإِنْسَانِ الْوَرِمِ فَيَمْسَحُ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَيَقُولُ: «بِسْمِ اللهِ فَيَذْهَبُ الْوَرَمُ»ترجمہ
سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد حِذیَم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے کئی بیٹے ہیں اور یہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا ہے، اس کے لیے دعائے برکت فرما دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آؤ اے بچے!“ پھر میرے دونوں ہاتھ پکڑے اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اللہ اس میں برکت دے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ حنظلہ کے پاس سوجن والے شخص کو لایا جاتا تو وہ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور کہتے: ”بسم اللہ“، تو سوجن ختم ہو جاتی۔