المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن حذيم بن جمعة المالكي باب: سیدنا حنظلہ بن حذیم بن جمعہ مالکی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3487
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا ذَيَّالُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي حَنْظَلَةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ فِي حِجْرِي يَتِيمٌ وَقَدْ تَصَدَّقْتُ عَلَيْهِ بِمِئَةٍ مِنَ الْإِبِلِ، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ وَقَالَ: «لَا، إِنَّمَا الصَّدَقَةُ خَمْسٌ، وَإِلَّا فَعَشْرٌ، وَإِلَّا فَخَمْسَ عَشْرَةَ، حَتَّى يَبْلُغَ أَرْبَعِينَ»ترجمہ
سیدنا حنظلہ بن حِذیَم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری پرورش میں ایک یتیم ہے اور میں نے اس کی طرف سے سو اونٹ صدقہ کر دیے ہیں، تو میں نے آپ ﷺ کے چہرے پر ناراضگی دیکھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، صدقہ تو پانچ اونٹوں پر ہے، ورنہ دس پر، ورنہ پندرہ پر، یہاں تک کہ چالیس تک پہنچے۔“