المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن الربيع الأسيدي الكاتب باب: سیدنا حنظلہ بن ربیع اسیدی رضی اللہ عنہ، کاتب
حدیث نمبر: 3476
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، ثنا الْمُرَقَّعُ بْنُ صَيْفِيٍّ، عَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَرْنَا بِامْرَأَةٍ قَدْ قُتِلَتْ لَهَا خَلْقٌ وَالنَّاسُ عَلَيْهَا، فَفَرَّجُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُقَاتِلُ» ، ثُمَّ قَالَ: " اذْهَبْ فَالْحَقْ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فَقُلْ: لَا تَقْتُلْ ذُرِّيَّةً وَلَا عَسِيفًا "ترجمہ
سیدنا حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: …ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوے میں تھے، ہمارا گزر ایک قتل کی گئی عورت کے پاس سے ہوا جس کے گرد لوگ جمع تھے، لوگوں نے نبی کریم ﷺ کے لیے راستہ چھوڑ دیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ لڑنے والوں میں سے نہیں تھی۔“ پھر فرمایا: ”جاؤ، خالد بن ولید کو جا کر ملو اور کہو: نہ کسی بچے کو قتل کرے اور نہ کسی مزدور کو۔“