المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن أبي عامر بن الراهب الأنصاري ثم الأوسي غسيل الملائكة استشهد يوم أحد باب: سیدنا حنظلہ بن ابی عامر بن راہب انصاری اوسی رضی اللہ عنہ، غسیل الملائکہ، یوم احد میں شہید ہوئے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: " افْتَخَرَ الْحَيَّانِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ، فَقَالَ الْأَوْسُ مِنَّا أَرْبَعَةٌ، وَقَالَ الْخَزْرَجُ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ، قَالَ الْأَوْسُ: مِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَمِنَّا مَنْ عَدَلَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ، وَمِنَّا مَنْ غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ حَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ وَمِنَّا مَنْ حَمَى لَحْمَهُ الدَّبْرُ: عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ الْأَفْلَحِ، وَقَالَ الْخَزْرَجُ: مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ: أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ "، قُلْتُ لِأَنَسٍ: مَنْ أَبُو زَيْدٍ؟ قَالَ: «أَحَدُ عُمُومَتِي»سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اوس اور خزرج دونوں قبیلوں نے ایک دوسرے پر فخر کیا، اوس نے کہا: ہم میں سے چار ممتاز افراد ہیں، خزرج نے کہا: ہم میں سے بھی چار ہیں۔ اوس نے کہا: ہم میں سے وہ ہیں جن کے لیے رحمن کا عرش ہل گیا، یعنی سعد بن معاذ، اور ہم میں سے وہ ہیں جن کی گواہی دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دی گئی، یعنی خزیمہ بن ثابت، اور ہم میں سے وہ ہیں جنہیں فرشتوں نے غسل دیا، یعنی حنظلہ بن راہب، اور ہم میں سے وہ ہیں جن کے گوشت کی حفاظت بھڑوں نے کی، یعنی عاصم بن ثابت بن افلح۔ خزرج نے کہا: ہم میں سے چار ایسے ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں پورا قرآن جمع کیا، ان کے سوا کسی اور نے جمع نہیں کیا: ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابوزید۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انس سے پوچھا: ابوزید کون ہیں؟ انہوں نے کہا: ”میرے چچاؤں میں سے ایک۔“