المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حرملة أبو عليبة العنبري باب: سیدنا حرملہ، ابوعلیبہ عنبری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3463
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبِي، وَعَمِّي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَا: ثنا أَبِي، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا ضِرْغَامَةُ بْنُ عُلَيْبَةَ بْنِ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ الْحَيِّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا سَلَّمَ جَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى وَجْهِ الَّذِي إِلَى جَنْبِي فَمَا أَكَادُ أَنْ أَعْرِفَهُ مِنَ الْغَلَسِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوْصِنِي، قَالَ: «اتَّقِ اللهَ، وَإِنْ كُنْتَ فِي الْقَوْمِ فَسَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ لَكَ مَا يُعْجِبُكَ فَائْتِهِ، وَإِنْ سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ لَكَ مَا تَكْرَهُ فَدَعْهُ»ترجمہ
سیدنا حرملہ ابوعلیبہ عنبری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: …جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا تو میں نے اپنے پہلو میں کھڑے شخص کے چہرے کی طرف دیکھا تو اندھیرے کی وجہ سے اسے پہچان نہ سکا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصیحت کیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو، اور اگر تم لوگوں کے درمیان ہو اور انہیں تمہارے بارے میں ایسی بات کہتے سنو جو تمہیں پسند آئے تو وہ کام کرو، اور اگر انہیں ایسی بات کہتے سنو جو تمہیں ناپسند ہو تو اسے چھوڑ دو۔“