المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حذيم أبو حنظلة الحنفي باب: سیدنا حذیم، ابوحنظلہ حنفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3464
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا ذَيَّالُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي، يَقُولُ: قَالَ أَبُوهُ حِذْيَمٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي ذُو بَنِينَ وَهَذَا أَصْغَرُ بَنِيَّ فَشَمِّتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ: «تَعَالَ يَا غُلَامُ» ، فَأَخَذَ بِيَدَيَّ وَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: «بَارَكَ اللهُ لَكَ فِيهِ» ، قَالَ: فَرَأَيْتُ حَنْظَلَةَ يُؤْتَى بِالْإِنْسَانِ الْوَرِمِ فَيَمْسَحُ يَدَهُ عَلَيْهِ وَيَقُولُ: بِسْمِ اللهِ، فَيَذْهَبُ الْوَرَمُترجمہ
ذیال بن عبید بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے دادا سے سنا، وہ کہتے ہیں: ان کے والد حِذیَم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے کئی بیٹے ہیں اور یہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا ہے، اس کے لیے دعائے برکت فرما دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آؤ اے بچے!“ پھر آپ ﷺ نے میرے دونوں ہاتھ پکڑے اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اللہ تمہیں اس میں برکت دے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ حنظلہ کے پاس سوجن والے شخص کو لایا جاتا تو وہ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور ”بسم اللہ“ کہتے تو سوجن ختم ہو جاتی۔