المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معانق أو أبو معانق أو ابن معانق عن أبي مالك الأشعري " هكذا يروى اسمه بالشك " باب: معانق، یا ابومعانق، یا ابن معانق کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات (ان کا نام شک کے ساتھ اسی طرح روایت کیا جاتا ہے)
حدیث نمبر: 3453
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُعَانِقٍ أَوْ أَبِي مُعَانِقٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرْفَةً يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا، أَعَدَّهَا اللهُ لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَأَلَانَ الْكَلَامَ، وَتَابَعَ الصَّلَاةَ، وَقَامَ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ»ترجمہ
سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک ایسا بالاخانہ ہے جس کا ظاہر باطن سے اور باطن ظاہر سے نظر آتا ہے، اللہ نے اسے اس شخص کے لیے تیار کیا ہے جو کھانا کھلائے، نرم گفتگو کرے، نماز کی پابندی کرے، اور رات کو اس وقت کھڑا ہو جب لوگ سوئے ہوں۔“