المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معانق أو أبو معانق أو ابن معانق عن أبي مالك الأشعري " هكذا يروى اسمه بالشك " باب: معانق، یا ابومعانق، یا ابن معانق کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات (ان کا نام شک کے ساتھ اسی طرح روایت کیا جاتا ہے)
حدیث نمبر: 3452
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قِيرَاطٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنِ ابْنِ مُعَانِقٍ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ سَأَلَ اللهَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِهِ صَادِقًا عَنْ نَفْسِهِ، ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ، لَوْنُهَا كَالزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا رِيحُ الْمِسْكِ، وَمَنْ خَرَجَ بِهِ جِرَاحٌ فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ»ترجمہ
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دل کی گہرائی سے سچائی کے ساتھ اللہ سے اس کے راستے میں قتل ہونے کا سوال کیا، پھر وہ مر گیا یا قتل کر دیا گیا، تو اسے شہید کا اجر ملے گا۔ اور جو اللہ کے راستے میں زخمی ہوا یا کسی مصیبت کا شکار ہوا، تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم اپنی تازگی میں سب سے بڑھ کر ہوگا، اس کا رنگ زعفران جیسا اور اس کی خوشبو مشک جیسی ہوگی۔ اور جو اللہ کے راستے میں زخم لے کر نکلا اس پر شہداء کی مہر ہوگی۔“