المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن سعيد بن زيد، ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 342
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، قَالَ: " بَعَثَ مُعَاوِيَةُ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ بِالْمَدِينَةِ لِيُبَايِعَ لِابْنِهِ يَزِيدَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ: مَا يَحْبِسُكَ؟ قَالَ: حَتَّى يَجِيءَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَيُبَايِعَ، فَإِنَّهُ أَنْبَلُ أَهْلِ الْبَلَدِ، فَإِذَا بَايَعَ النَّاسَ بَايَعَ النَّاسُ "ترجمہ
محارب بن دثار، سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: معاویہ نے مدینہ میں مروان بن حکم کی طرف پیغام بھیجا کہ اپنے بیٹے یزید کے لیے بیعت لی جائے۔ تو اہل شام میں سے ایک آدمی نے کہا: تمہیں کیا چیز روک رہی ہے؟ اس نے کہا: یہاں تک کہ سعید بن زید آئیں اور بیعت کریں، کیونکہ وہ شہر کے سب سے معزز آدمی ہیں، جب وہ بیعت کریں گے تو لوگ بھی بیعت کر لیں گے۔