المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن غنم عن أبي مالك الأشعري باب: عبدالرحمن بن غنم کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ قَالَ لِقَوْمِهِ: «اجْتَمِعُوا أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» . فَاجْتَمَعُوا، فَقَالَ: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ؟ فَقَالُوا: لَا إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا. قَالَ: فَذَلِكَ مِنَ الْقَوْمِ. «فَدَعَا بِجَفْنَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَتَوَضَّأَ وَهُمْ شُهُودٌ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَهْرِ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمُ الظُّهْرَ، فَكَبَّرَ فِيهَا ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ، وَقَرَأَ بِهِمْ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ، وَأَسْمَعَ مَنْ يَلِيهِ»سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ”جمع ہو جاؤ، میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی نماز پڑھا دوں۔“ وہ جمع ہو گئے، تو انہوں نے پوچھا: کیا تم میں کوئی غیر ہے؟ لوگوں نے کہا: نہیں، سوائے ہمارے ایک بھانجے کے۔ انہوں نے کہا: وہ بھی قوم میں سے ہی شمار ہوتا ہے۔ ”پھر انہوں نے پانی سے بھرا ایک لگن منگوایا اور ان کی موجودگی میں وضو کیا، کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، اپنا چہرہ تین بار اور اپنے دونوں بازو تین بار دھوئے، اپنے سر اور پاؤں کی پشت کا مسح کیا، پھر انہیں ظہر کی نماز پڑھائی، اس میں بائیس تکبیریں کہیں، سجدے میں جاتے اور سر اٹھاتے وقت تکبیر کہتے تھے، پہلی دو رکعتوں میں انہیں قراءت سنائی، اور اپنے قریب کھڑے شخص کو سنایا۔“