المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن هشام المخزومي " استشهد يوم اليرموك سنة خمس عشرة، وهو الحارث بن هشام بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم، يكنى أبا عبد الرحمن، وأمه أسماء بنت مخرمة بن جندل بن أمير بن نهشل بن دارم بن مالك بن حنظلة بن مالك بن زيد مناة بن تميم، أسلم يوم باب: سیدنا حارث بن ہشام مخزومی رضی اللہ عنہ، پندرہ ہجری میں یرموک کے دن شہید ہوئے، اور وہ حارث بن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ہیں، کنیت ابوعبدالرحمن، ان کی والدہ اسماء بنت مخرمہ بن جندل بن امیر بن نہشل بن دارم بن مالک بن حنظلہ بن مالک بن زید مناۃ بن تمیم تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا جس دن
حدیث نمبر: 3333
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الطَّحَّانُ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَأَلَ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يَأْتِيهِ الْوَحْيُ، قَالَ: «يَأْتِينِي أَحْيَانًا مِثْلَ صَلْصَلَةِ الْجَرَسِ، فَيَفْصِمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُهُ، وَهُوَ أَشَدُّ عَلَيَّ، وَيَأْتِينِي أَحْيَانًا الْمَلَكُ فِي صُورَةِ الرَّجُلِ فَأَعِي مَا يَقُولُ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ آپ کے پاس وحی کیسے آتی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کبھی وہ مجھے گھنٹی کی جھنکار کی طرح آتی ہے، پھر وہ کیفیت مجھ سے ختم ہو جاتی ہے اور میں نے اسے یاد رکھا ہوتا ہے، اور یہ مجھ پر سب سے سخت ہوتی ہے، اور کبھی فرشتہ آدمی کی صورت میں میرے پاس آتا ہے تو میں وہ سمجھ لیتا ہوں جو وہ کہتا ہے۔“