المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن هشام المخزومي " استشهد يوم اليرموك سنة خمس عشرة، وهو الحارث بن هشام بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم، يكنى أبا عبد الرحمن، وأمه أسماء بنت مخرمة بن جندل بن أمير بن نهشل بن دارم بن مالك بن حنظلة بن مالك بن زيد مناة بن تميم، أسلم يوم باب: سیدنا حارث بن ہشام مخزومی رضی اللہ عنہ، پندرہ ہجری میں یرموک کے دن شہید ہوئے، اور وہ حارث بن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ہیں، کنیت ابوعبدالرحمن، ان کی والدہ اسماء بنت مخرمہ بن جندل بن امیر بن نہشل بن دارم بن مالک بن حنظلہ بن مالک بن زید مناۃ بن تمیم تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا جس دن
حدیث نمبر: 3329
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيُّ، ثنا شَبَّابٌ الْعُصْفُرِيُّ، ثنا أَبُو وَهْبٍ السَّهْمِيُّ، عَنْ أَبِي يُونُسَ الْقُشَيْرِيِّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، " أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ، وَعِكْرِمَةَ بْنَ أَبِي جَهْلٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ أُثْبِتُوا يَوْمَ الْيَرْمُوكِ، فَدَعَا الْحَارِثُ بِشَرَابٍ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عِكْرِمَةُ فَقَالَ: ادْفَعُوهُ إِلَى عِكْرِمَةَ، فَدُفِعَ إِلَيْهِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ، فَقَالَ عِكْرِمَةُ: ادْفَعُوهُ إِلَى عَيَّاشٍ، فَمَا وَصَلَ إِلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ حَتَّى مَاتُوا جَمِيعًا وَمَا ذَاقُوهُ "ترجمہ
حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا حارث بن ہشام، سیدنا عکرمہ بن ابی جہل اور سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہم یرموک کے دن زخمی حالت میں گر پڑے، حارث رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا، عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھا تو حارث نے کہا: یہ عکرمہ کو دے دو، چنانچہ وہ انہیں دیا گیا، تو عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھا، عکرمہ نے کہا: یہ عیاش کو دے دو، پس وہ ان میں سے کسی تک بھی نہ پہنچا یہاں تک کہ وہ سب کے سب فوت ہو گئے اور اسے چکھا تک نہیں۔