المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن حسان البكري باب: سیدنا حارث بن حسان بکری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3314
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الثَّعْلَبِيُّ، وَالْعَلَاءُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَسَّانَ، قَالَ: " قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا عَلَى الْمِنْبَرِ وَبِلَالٌ قَائِمٌ بَيْنَ يَدَيْهِ مَتَقَلِّدًا سَيْفًا، وَإِذَا رَايَاتٌ سُودٌ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالُوا: عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَدِمَ مِنْ غَزَاةٍ "ترجمہ
سیدنا حارث بن حسان بکری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں مدینہ آیا تو میں نے نبی کریم ﷺ کو منبر پر کھڑے دیکھا، بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے سامنے تلوار لٹکائے کھڑے تھے، اور اچانک کالے جھنڈے نظر آئے، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ایک غزوے سے واپس آئے ہیں۔“