المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الله مسلم بن مشكم عن أبي واقد باب: ابوعبداللہ مسلم بن مشکم کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3302
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ مَرْثَدٍ أَوْ أَبِي مَرْثَدٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضٍ يُصِيبُنَا بِهَا مَخْمَصَةٌ، فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنَ الْمَيْتَةِ؟ قَالَ: «إِذَا لَمْ تَغْتَبِقُوا وَلَمْ تَصْطَبِحُوا وَلَمْ تَحْتَفِئُوا بَقْلًا فَشَأْنَكُمْ بِهَا»ترجمہ
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ایک ایسی زمین میں رہتے ہیں جہاں ہمیں بھوک کی تنگی پیش آتی ہے، تو ہمارے لیے مردار میں سے کیا حلال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہیں شام کا دودھ، صبح کا دودھ اور کوئی ساگ بھی میسر نہ ہو تو تم اس سے کھا سکتے ہو۔“