المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن سرجس عن أبي واقد باب: نافع بن سرجس کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3298
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ سَرْجِسَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً عَلَى النَّاسِ، وَأَدْوَمَهُ لِنَفْسِهِ»ترجمہ
نافع بن سرجس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کی اس بیماری میں عیادت کے لیے گئے جس میں ان کا انتقال ہوا، تو انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھاتے وقت سب سے ہلکی نماز پڑھاتے تھے، اور اپنی ذاتی نماز پر سب سے زیادہ مداومت کرتے تھے۔“