المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن سرجس عن أبي واقد باب: نافع بن سرجس کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3297
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ، قَالَ: عُدْنَا أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ فِي وَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً عَلَى النَّاسِ، وَأَطْوَلَ النَّاسِ صَلَاةً لِنَفْسِهِ»ترجمہ
نافع بن سرجس رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کی اس بیماری میں عیادت کے لیے گئے جس میں ان کا انتقال ہوا، تو میں نے انہیں یہ کہتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھاتے وقت سب سے ہلکی نماز پڑھاتے تھے، اور اپنی ذاتی نماز میں سب سے زیادہ طویل نماز پڑھتے تھے۔“