المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار عن أبي واقد باب: عطاء بن یسار کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3287
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ الدَّلَّالُ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: كُنَّا نَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فَيُحَدِّثُنَا، فَقَالَ لَنَا ذَاتَ يَوْمٍ: «لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِ ثَانٍ، وَلَوْ أَنَّ لَهُ وَادِيَيْنِ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ الثَّالِثُ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، ثُمَّ يَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ»ترجمہ
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس آیا کرتے تھے، جب آپ ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ ہمیں اس کے بارے میں بتاتے، تو ایک دن آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ”اگر ابن آدم کے پاس ایک وادی مال ہو تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس دوسری بھی ہو، اور اگر دو وادیاں ہوں تو تیسری کی خواہش کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرتی، پھر اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“