❮
❯
حدیث نمبر: 3286
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو وَاقِدٍ اللَّيْثِيُّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَسُّ رُكْبَتِي رُكْبَتَهُ، فَأَتَاهُ آتٍ، فَالْتَقَمَ أُذُنَهُ، فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَثَارَ الدَّمُ إِلَى أَسَارِيرِهِ، ثُمَّ قَالَ: «هَذَا رَسُولُ عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ يَتَهَدَّدُنِي وَيَتَهَدَّدُ مَنْ بِإِزَائِي، فَكَفَانِيهِ اللهُ بِالْبَنِينَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ بِابْنَيْ قِيلَةَ» . قَالَ هِشَامٌ: «يَعْنِي بِالْأَنْصَارِ»
ترجمہ

سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا تھا، میرا گھٹنا آپ ﷺ کے گھٹنے کو چھو رہا تھا، اتنے میں ایک آنے والا آیا اور آپ ﷺ کے کان میں کچھ کہا، تو رسول اللہ ﷺ کا چہرہ متغیر ہو گیا اور خون آپ ﷺ کی پیشانی کی لکیروں تک جوش مار گیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ عامر بن طفیل کا قاصد ہے، مجھے اور میرے آس پاس والوں کو دھمکاتا ہے، تو اللہ نے اولادِ اسماعیل میں سے (ان) بیٹوں، یعنی قیلہ کے دونوں بیٹوں کے ذریعے مجھے اس سے بچا لیا۔“ ہشام رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”یعنی انصار مراد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3286
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 246، حدیث 3299