المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار عن أبي واقد باب: عطاء بن یسار کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3288
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُوحِيَ إِلَيْهِ أَتَيْنَاهُ يُعَلِّمُنَا مَا أُوحِيَ إِلَيْهِ، فَجِئْتُهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: " إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: إِنَّا أَنْزَلْنَا الْمَالَ لِإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَلَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِ الثَّانِي، وَلَوْ كَانَ لَهُ اثْنَانِ لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ إِلَيْهِمَا الثَّالِثُ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ "ترجمہ
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تو ہم آپ ﷺ کے پاس آتے اور آپ ﷺ ہمیں وہ سکھاتے جو نازل ہوا ہوتا، ایک دن میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ہم نے مال نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے اتارا ہے، اور اگر ابن آدم کے پاس ایک وادی مال ہو تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس دوسری بھی ہو، اور اگر اس کے پاس دو ہوں تو تیسری کی خواہش کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرتی، اور اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“