المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن نوفل بن الحارث بن عبد المطلب بن هاشم باب: سیدنا حارث بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3252
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ، قَالَا: ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ عَلَى الْمَيِّتِ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِأَحْيائِنَا وَأَمْواتِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنَنَا، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، اللهُمَّ إِنَّ هَذَا عَبْدُكَ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، فَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ» . قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ وَأَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ: فَإِنْ لَمْ أَعْلَمْ خَيْرًا؟ قَالَ: «فَلَا تَقُلْ إِلَّا مَا تَعْلَمُ»ترجمہ
سیدنا حارث بن نوفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں میت پر نمازِ جنازہ کی دعا سکھائی: ”اے اللہ! ہمارے زندوں اور مُردوں کو بخش دے، ہمارے آپس کے معاملات درست فرما، ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما، اے اللہ! یہ تیرا بندہ فلاں بن فلاں ہے، ہم اس کے متعلق نیکی کے سوا کچھ نہیں جانتے، اور تو اسے ہم سے زیادہ جانتا ہے، تو ہمیں اور اسے بخش دے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے، جبکہ میں لوگوں میں سب سے چھوٹا تھا، ان سے کہا: اگر میں میت کے بارے میں نیکی نہ جانتا ہوں تو کیا کہوں؟ انہوں نے فرمایا: ”تو صرف وہی کہو جو تم جانتے ہو۔“