المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة بن الحمير الأشجعي، بدري باب: سیدنا حارثہ بن حمیر اشجعی رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 3226
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عُبَيْدِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ غَنْمِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَلَمَةَ: حَارِثَةُ بْنُ الْحُمَيِّرِ، حَلِيفٌ لَهُمْ مِنْ أَشْجَعَ مِنْ بَنِي دَهْمَانَ "ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ بدر میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنو عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارثہ بن حمیّر، جو اشجع کے بنو دہمان سے ان کے حلیف تھے (شریک تھے)۔