❮
❯
حدیث نمبر: 3215
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلُ، ثنا هَاشِمُ بْنُ الْوَلِيدِ الْهَرَوِيُّ، قَالَا: ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَاتَّخَذَ خَيْطًا فِي مُصَلَّاهُ إِلَى بَابِ حُجْرَتِهِ، وَوَضَعَ عِنْدَهُ مِكْتَلًا فِيهِ تَمْرٌ وَغَيْرُهُ، فَكَانَ إِذَا جَاءَ الْمِسْكِينُ فَسَلَّمَ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ الْمِكْتَلِ، ثُمَّ أَخَذَ بِطَرَفِ الْخَيْطِ حَتَّى يُنَاوِلَهُ، وَكَانَ أَهْلُهُ يَقُولُونُ: نَحْنُ نَكْفِيكَ. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مُنَاوَلَةُ الْمِسْكِينِ تَقِي مِيتَةَ السُّوءِ»
ترجمہ

عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بینائی جاتی رہی تھی، تو انہوں نے اپنی نماز کی جگہ سے اپنے حجرے کے دروازے تک ایک دھاگا باندھ رکھا تھا، اور اپنے پاس ایک ٹوکری رکھ لی تھی جس میں کھجوریں وغیرہ ہوتیں، جب کوئی مسکین آ کر سلام کرتا تو وہ اس ٹوکری میں سے کچھ لیتے، پھر دھاگے کا کنارا پکڑ کر (چلتے) یہاں تک کہ خود اسے تھما دیتے، ان کے گھر والے کہتے: ہم آپ کی طرف سے یہ کر دیتے ہیں۔ تو وہ کہتے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”مسکین کو اپنے ہاتھ سے کچھ دینا بری موت سے بچاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3215
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 228، حدیث 3228