المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة بن النعمان الأنصاري بدري باب: سیدنا حارثہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 3211
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَهُوَ الَّذِي مَرَّ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَعَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عِنْدَ الْمَقَاعِدِ "ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ بدر میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنو نجار میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارثہ بن نعمان، اور وہی ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے جبکہ آپ ﷺ مقاعد کے مقام پر جبریل علیہ السلام کے ساتھ تھے۔