حدیث نمبر: 3201
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ عَمَّنْ حُبِسَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَرَجَ أَوْ كُسِرَ أَوْ مَرِضَ أَوْ حُبِسَ فَلْيَتَّحِدْ مِثْلَهَا وَقَدْ حَلَّ» . قَالَ عِكْرِمَةُ: فَحَدَّثْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ، فَقَالَا: صَدَقَ
ترجمہ

عبداللہ بن رافع رحمہ اللہ، مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، کہتے ہیں: میں نے سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو حالتِ احرام میں روک لیا جائے، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص لنگڑا ہو جائے، ہڈی ٹوٹ جائے، بیمار ہو جائے یا روک لیا جائے تو وہ اس جیسی قربانی کرے اور وہ حلال ہو گیا ہے۔“ عکرمہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کو بتائی تو دونوں نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3201
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 224، حدیث 3214