المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الحكم بن عمرو باب: سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 3149
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، ثنا جَمِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ، ثنا أَبُو الْمُعَلَّى، قَالَ: قَالَ الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِمَ تَقُولُ هَذَا، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَلَا لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ» ؟ قَالَ: قَدْ سَمِعْتُ مَا سَمِعْتُمْ، وَلَكِنِّي أُبادِرُ سِتًّا: بَيْعَ الْحُكْمِ، وَكَثْرَةَ الشَّرْطِ، وَإِمَارَةَ الصِّبْيَانِ، وَسَفْكَ الدِّمَاءِ، وَقَطِيعَةَ الرَّحِمِ، وَنَشْئًا يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَترجمہ
ابو معلی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے طاعون! مجھے اپنی طرف لے لے۔ اس پر قوم میں سے ایک شخص نے ان سے کہا: آپ یہ کیوں کہہ رہے ہیں، جبکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”خبردار! تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے“؟ انہوں نے کہا: میں نے بھی وہی سنا ہے جو تم نے سنا، لیکن میں چھ چیزوں سے پہلے (موت کو) پانا چاہتا ہوں: حکومت کی خرید و فروخت، سختی و جبر (پولیس) کی کثرت، بچوں کی حکمرانی، خون بہانا، قطع رحمی، اور آخری زمانے میں پیدا ہونے والی ایسی نسل جو قرآن کو گانے بجانے کا آلہ بنا لے گی۔