المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الحكم بن عمرو باب: سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا حُمَيْدٌ وَيُونُسُ وَحَبِيبٌ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ بْنَ عَمْرٍو الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ، فَلَقِيَهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي دَارِ الْإِمَارَةِ بَيْنَ الْبَابَيْنِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرِي فِيمَا جِئْتُكَ؟ أَمَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَلَغَهُ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ: قُمْ فَقَعْ فِي النَّارِ، فَقَامَ الرَّجُلُ لِيَقَعَ فِيهَا، فَأُدْرِكَ فَأُمْسِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَ النَّارَ، لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ» ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا الْحَدِيثَحسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر پر امیر مقرر کیا، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ دار الامارہ میں دونوں دروازوں کے درمیان ان سے ملے اور کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کس لیے آیا ہوں؟ کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو جب اس شخص کی خبر پہنچی جس سے اس کے امیر نے کہا تھا: کھڑے ہو جاؤ اور آگ میں کود جاؤ، تو وہ شخص آگ میں کودنے کے لیے کھڑا ہوا، پھر اسے جا لیا گیا اور روک لیا گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اس میں کود جاتا تو جہنم میں داخل ہو جاتا، اللہ کی نافرمانی میں کوئی اطاعت نہیں“؟ حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں۔ عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو صرف یہ چاہتا تھا کہ آپ کو یہ حدیث یاد دلاؤں۔