المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الحكم بن عمرو باب: سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 3145
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ، حِينَ جَاءَهُ رَسُولُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: إِنَّكَ أَحَقُّ مَنْ أَعَانَنَا عَلَى هَذَا الْأَمْرِ. فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ خَلِيلِي ابْنَ عَمِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا كَانَ الْأَمْرُ هَكَذَا أَوْ مِثْلَ هَذَا أَنْ أَتَّخِذَ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ» فَقَدِ اتَّخَذْتُ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍترجمہ
ابن الحکم بن عمرو غفاری کے دادا کہتے ہیں: میں سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس تھا جب سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا قاصد ان کے پاس آیا اور کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ اس معاملے میں ہماری مدد کرنے کے سب سے زیادہ حق دار ہیں۔ حکم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اپنے خلیل، تمہارے چچا زاد ﷺ کو یہ فرماتے سنا تھا: ”جب معاملہ ایسا یا اس جیسا ہو جائے تو میں لکڑی کی تلوار بنا لوں“، چنانچہ میں نے لکڑی کی تلوار بنا لی ہے۔