المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الحكم بن عمرو باب: سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 3139
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ»ترجمہ
سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے دباء (کدو کی تونبی)، حنتم (سبز مٹکے)، مزفت (روغنی برتن) اور نقیر (کھجور کے تنے کا کھودا ہوا برتن) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔“