المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المطلب بن عبد الله بن حنطب عن حكيم بن حزام باب: مطلب بن عبداللہ بن حنطب کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3111
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنْطَبٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَسْأَلَهُ، فَقَالَ: «إِنَّ مَنْ يَسْأَلُ النَّاسَ فَيُعْطَى يَكُونُ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَنْفَعُهُ مَا أَكَلَ، الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ» . قَالَ حَكِيمٌ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَالَّذِي أَكْرَمَكَ لَا آخُذُ مِنْ أَحَدٍ شَيْئًا أَبَدًاترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس سوال کرنے کے ارادے سے حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں سے سوال کرتا ہے اور اسے دیا جاتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے مگر اسے نفع نہیں پہنچتا، اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی حالت میں دیا جائے، اور پہلے اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے شروع کرو۔“ حکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو عزت دی، اب میں کبھی کسی سے کچھ نہیں لوں گا۔