المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بكر بن حفص بن عمر بن سعد عن حكيم بن حزام باب: ابوبکر بن حفص بن عمر بن سعد کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ أَبِي مَطَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّوْمِ، فَقَالَ: «صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ» . قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ حَتَّى نَازَلَنِي، ثُمَّ قَالَ: «صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ» . قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ حَتَّى نَازَلَنِي، ثُمَّ قَالَ: «صُمْ صِيَامَ دَاوُدَ، صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا»ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے روزے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر مہینے تین دن روزہ رکھو۔“ میں نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، یہاں تک کہ میں نے اصرار کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مہینے میں تین دن روزہ رکھو۔“ میں نے پھر عرض کیا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، یہاں تک کہ میں نے اصرار کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”داؤد علیہ السلام کے روزے رکھو، ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو۔“