المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفوان بن محرز المازني عن حكيم بن حزام باب: صفوان بن محرز مازنی کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3109
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ سَهْلٍ السُّكَّرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ إِذْ قَالَ لَهُمْ: «تَسْمَعُونَ مَا أَسْمَعُ؟» قَالُوا: مَا نَسْمَعُ مِنْ شَيْءٍ. قَالَ: «إِنِّي لَأَسْمَعُ أَطِيطَ السَّمَاءِ، وَمَا تُلَامُ أَنْ تَئِطَّ، وَمَا فِيهَا مَوْضِعُ شِبْرٍ إِلَّا وَعَلَيْهِ مَلَكٌ سَاجِدٌ أَوْ قَائِمٌ»ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے درمیان تھے کہ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تم بھی وہ سنتے ہو جو میں سنتا ہوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ہمیں کچھ سنائی نہیں دیتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تو آسمان کی چرچراہٹ سنتا ہوں، اور اسے چرچرانے پر ملامت نہیں کی جا سکتی، آسمان میں ایک بالشت جگہ بھی ایسی نہیں جہاں کوئی فرشتہ سجدے میں یا کھڑا ہو کر (اللہ کی عبادت) نہ کر رہا ہو۔“