❮
❯
حدیث نمبر: 3108
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آمِينَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَكِيمٍ الْقُرَشِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ، وَعَنْ يَمِينِهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، وَعَنْ يَسَارِهِ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَهُوَ أَسَنُّ مِنْهُ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ مِنَ الشَّرَابِ قَالَ: «يَا فَتَى، هَذَا لَكَ، فَتَأْذَنُ لِي فَأَسْقِيهِ؟» قَالَ: هُوَ لِي؟ قَالَ: «نَعَمْ» . قَالَ: لَنْ أُعْطِيَ نَصِيبِي مِنْ سُؤْرِكَ أَحَدًا. فَنَاوَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَرِبَ
ترجمہ

سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک برتن لایا گیا جس میں دودھ تھا، آپ ﷺ کے دائیں جانب ایک دیہاتی شخص تھا اور بائیں جانب آپ ﷺ کے ایک صحابی تھے جو اس دیہاتی سے عمر میں بڑے تھے، جب نبی کریم ﷺ نے پینے کی حاجت پوری کر لی تو (دائیں جانب والے نوجوان سے) فرمایا: ”اے نوجوان! یہ (بچا ہوا مشروب) تمہارا ہے، کیا تم اجازت دیتے ہو کہ میں یہ اسے پلا دوں؟“ اس نے کہا: کیا یہ میرا حق ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: میں آپ کے بچے ہوئے میں سے اپنا حصہ کسی کو ہرگز نہیں دوں گا۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے وہ اسی کو دے دیا اور اس نے پی لیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3108
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 200، حدیث 3121