المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل عن حكيم بن حزام باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3102
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثنا أَبُو الْوَلِيدُ الطَّيَالِسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا عُمَرُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ وَالْحَوْضِيُّ: ثنا شُعْبَةُ، وَقَالَ عَمْرٌو: أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا، وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا»ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیچنے والے اور خریدنے والے کو (سودا برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، اگر دونوں نے سچ بولا اور (حال) واضح کر دیا تو ان کے سودے میں برکت ڈالی جائے گی، اور اگر انہوں نے چھپایا اور جھوٹ بولا تو ان کے سودے کی برکت ختم کر دی جائے گی۔“