المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الضحاك بن عبد الرحمن بن خالد بن حزام عن حكيم بن حزام باب: ضحاک بن عبدالرحمن بن خالد بن حزام کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْهُ، وَالسَّائِلُ مِنْهَا كَالْآكِلِ وَلَا يَشْبَعُ»ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”یہ مال سرسبز و شیریں ہے، جو شخص لوگوں سے سوال کرے تو وہ اسے دیتے ہیں، لیکن سوال کرنے والا اس مال سے ایسا ہے جیسے کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا۔“