المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حزام بن حكيم بن حزام عن أبيه باب: حزام بن حکیم بن حزام کی اپنے والد سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3098
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ أَبُو أُمَيَّةَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ صَدَقَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ حِزَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ فِي زَمَانٍ كَثِيرٍ فُقَهَاؤُهُ، قَلِيلٍ خُطَبَاؤُهُ، كَثِيرٍ مُعْطُوهُ، قَلِيلٍ سُؤَّالُهُ، الْعَمَلُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْعِلْمِ، وَسَيَأْتِي زَمَانٌ قَلِيلٌ فُقَهَاؤُهُ، كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ، كَثِيرٌ سُؤَّالُهُ، قَلِيلٌ مُعْطُوهُ، الْعِلْمُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْعَمَلِ»ترجمہ
حزام بن حکیم بن حزام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم ایسے زمانے میں ہو جس میں فقہاء زیادہ ہیں، خطیب کم ہیں، دینے والے زیادہ ہیں، مانگنے والے کم ہیں، اس میں عمل علم سے بہتر ہے۔ اور عنقریب ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں فقہاء کم ہوں گے، خطیب زیادہ ہوں گے، مانگنے والے زیادہ ہوں گے، دینے والے کم ہوں گے، اس میں علم عمل سے بہتر ہوگا۔“