المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف بن ماهك عن حكيم بن حزام باب: یوسف بن ماہک کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3085
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّجُلُ يَأْتِينِي فَيُرِيدُ مِنِّي الْبَيْعَ وَلَيْسَ عِنْدِي، أَفَأَبْتَاعُهُ لَهُ مِنَ السُّوقِ؟ فَقَالَ: «لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ»ترجمہ
یوسف بن ماہک، حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک آدمی میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کوئی چیز خریدنا چاہتا ہے جو میرے پاس نہیں ہوتی، تو کیا میں اس کے لیے بازار سے خرید لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تمہارے پاس نہیں ہے اسے مت بیچو۔“