المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف بن ماهك عن حكيم بن حزام باب: یوسف بن ماہک کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3086
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيِّ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، يَأْتِينِي الرَّجُلُ يَسْأَلُنِي الْبَيْعَ لَيْسَ عِنْدِي أَبِيعُهُ مِنْهُ أَتَكَلَّفُهُ لَهُ مِنَ السُّوقِ؟ فَقَالَ: «لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ»ترجمہ
یوسف بن ماہک، حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک آدمی آتا ہے اور مجھ سے وہ چیز مانگتا ہے جو میرے پاس نہیں ہوتی، کیا میں اسے وہ چیز بازار سے حاصل کر کے بیچ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تمہارے پاس نہیں ہے اسے مت بیچو۔“