المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن حكيم بن حزام باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3071
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَعْتَقْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَرْبَعِينَ مُحَرَّرًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَسْلَمْتَ عَلَى مَا سَبَقَ لَكَ مِنَ الْخَيْرِ»ترجمہ
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں چالیس غلام آزاد کیے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنی پہلے کی نیکیوں پر اسلام لائے ہو۔“