المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن أسيد باب: ابوطفیل عامر بن واثلہ کی سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3016
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ، قَالَ: اطَّلَعَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ السَّاعَةَ، فَقَالَ: " إِنَّ السَّاعَةَ لَا تَقُومُ حَتَّى يَكُونَ عَشْرُ آيَاتٍ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَالدُّخَانُ، وَالدَّجَّالُ، وَالدَّابَّةُ، وَثَلَاثَةُ خُسُوفٍ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَنُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَفَتْحُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تَسُوقُ النَّاسَ إِلَى الْمَحْشَرِ "ترجمہ
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس جھانکے، اس وقت ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک دس نشانیاں نہ ہوں: سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دھواں، دجال، دابۃ الارض، اور تین جگہ زمین کا دھنسنا: مشرق میں، مغرب میں، اور جزیرہ عرب میں، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول، یاجوج ماجوج کا کھلنا، اور ایک آگ جو عدن کی گہرائی سے نکل کر لوگوں کو حشر کی طرف ہانک لے جائے گی۔“