المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حذيفة بن اليمان، يكنى أبا عبد الله العبسي باب: سیدنا حذیفہ بن یمان عبسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 2995
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّزَّالَ بْنَ سَبْرَةَ قَالَ: سَأَلْنَا أَبَا مَسْعُودٍ مَا قَالَ حُذَيْفَةُ عِنْدَ الْمَوْتِ؟ قَالَ: قَالَ: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ صَبَاحٍ إِلَى النَّارِ، اشْتَرُوا لِي ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ فَكَفِّنُونِي فِيهِمَا، فَإِنَّهُمَا لَنْ يُتْرَكَا عَلَيَّ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أُكْسَى خَيْرًا مِنْهُمَا، أَوْ أُسْلَبَهُمَا سَلْبًا سَرِيعًا»ترجمہ
نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں: ہم نے ابومسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے موت کے وقت کیا کہا تھا؟ انہوں نے بتایا کہ حذیفہ نے فرمایا: ”میں اس صبح سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو جہنم کی طرف لے جانے والی ہو۔ میرے لیے دو سفید کپڑے خرید لاؤ اور مجھے ان میں کفن دینا، کیونکہ یہ مجھ پر تھوڑی ہی دیر باقی رہیں گے، پھر یا تو مجھے ان سے بہتر لباس پہنایا جائے گا، یا یہ مجھ سے بہت جلد چھین لیے جائیں گے۔“