المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حذيفة بن اليمان، يكنى أبا عبد الله العبسي باب: سیدنا حذیفہ بن یمان عبسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 2994
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ صِلَةَ بْنَ زُفَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ كُفِّنَ فِي ثَوْبَيْنِ. قَالَ: بَعَثَنِي وَأَبَا مَسْعُودٍ، فَابْتَعْنَا لَهُ كَفَنًا حُلَّةَ عَصْبٍ بِثَلَاثِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَقَالَ: «أَرِيَانِي مَا ابْتَعْتُما لِي» . فَأَرَيْنَاهُ، فَقَالَ: «مَا هَذَا لِي بِكَفَنٍ، إِنَّمَا يَكْفِينِي رَيْطَتَانِ بَيْضَاوَانِ لَيْسَ مَعَهُمَا قَمِيصٌ، وَإِنِّي لَا أَتْرُكُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى أَنَالَ خَيْرًا مِنْهُمَا أَوْ شَرًّا مِنْهُمَا» . فابْتَعْنَا لَهُ رَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِترجمہ
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں کہ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیا گیا۔ کہتے ہیں: انہوں نے مجھے اور ابومسعود رضی اللہ عنہ کو کفن خریدنے بھیجا، تو ہم نے ان کے لیے یمنی دھاری دار جوڑے کا کفن تین سو درہم میں خریدا۔ انہوں نے فرمایا: ”جو تم نے میرے لیے خریدا ہے وہ مجھے دکھاؤ۔“ ہم نے دکھایا تو فرمایا: ”یہ میرے کفن کے لیے مناسب نہیں، مجھے تو صرف دو سفید چادریں کافی ہیں جن کے ساتھ قمیص نہ ہو، اور میں اس دنیا میں تھوڑی ہی دیر رہوں گا کہ ان سے بہتر یا بدتر چیز پا لوں گا۔“ چنانچہ ہم نے ان کے لیے دو سفید چادریں خرید لیں۔